download 2 53

وزیرِاعظم کی اجلاس میں عدم شرکت سے منفی پیغام گیا، نیر بخاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت سے ایک منفی پیغام گیا۔

وزیرِاعظم عمران خان کے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نہ آنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک بیان کے ذریعے ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، باپ بیٹے پر فائرنگ، تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل

بیان میں رہنما پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان بتائیں کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نہ آنے کی کیا وجوہات ہیں؟

انہوں نے کہا ہے کہ کیا وزیرِ اعظم نے یہ پیغام دیا ہے کہ خارجہ اور داخلہ پالیسی سے ان کا کوئی تعلق نہیں؟

پیپلز پارٹی کے رہنما سوال کیا ہے کہ عمران خان کے لیے قومی سلامتی کمیٹی سے زیادہ بھی کوئی اہم مصروفیات تھیں؟

مزید پڑھیں:  بھارت :فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ لائیک کرنے پر خاتون پرنسپل برطرف

نیر بخاری کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس میں جا کر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور اپنا مؤقف رکھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان خود اپوزیشن کو دیوار سے لگا کر نفرتیں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔