covid 19 coronavirus photo illustration dark background

ملک میں کورونا کیسزمیں معمولی اضافہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)مہلک وبا کورونا وائرس کےباعث پاکستان میں مزید 34 افراد جاں کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کےاعداد و شمارکےمطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس کےمزید1 ہزار400 کیسزسامنےآئےہیں مزید 34 افراداس موذی وباء کےسامنےزندگی کی بازی ہارگئے،مزید957 مریض شفایاب ہوگئےجبکہ مثبت کیسزکی شرح 2 اعشاریہ 91 فیصدہوگئی۔

ملک بھرمیں کوروناوائرس سےانتقال کرنےوالوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار379 ہوگئی ہے،جبکہ کُل کورونامریضوں کی تعداد9 لاکھ61 ہزار85 ہوچکی ہے۔

ملک بھرمیں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرزاورگھروں میں کورونا وائرس کےکُل 32 ہزار319 مریض زیرِعلاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار871 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ6 ہزار 387 مریض اب تک اس بیماری سےشفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کےمزید 48 ہزار27 ٹیسٹ کیئے گئےجبکہ اب تک کُل1کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار 198 کورونا ٹیسٹ کیئےجاچکےہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مختلف واقعات کے دوران 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 58 ہزار 154افراد کو کوروناوائرس کی ویکسین دی گئی جبکہ اب تک کُل 1کروڑ67 لاکھ 14ہزار171 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

این سی او سی کےمطابق پنجاب میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، اب تک 3 لاکھ 46 ہزار582 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئےہیں جبکہ کُل ہلاکتیں بھی دیگرصوبوں سے زیادہ ہیں جو10 ہزار 767 ہو چکی ہیں۔خیبرپختونخوامیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد1 لاکھ 38 ہزار306 ہوچکی ہےجبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 329ہوگئیں۔

رپورٹ کےمطابق سندھ میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار268 ہو چکی ہےجبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار497 ہوگئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار845 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 779 افراداس وباء سے جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ پاکستان کے نام، کیربینز کو 8 رنز سے شکست

گِلگت بلتستان میں 6 ہزار 331 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 295 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 310 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 458 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 586 مریض وفات پا چکے ہیں۔