news 1599828030 4939

ایک شادی کامیاب نہیں ہوئی تودوسری بھی کی جاسکتی ہے،اداکارہ عائشہ عمر

ویب ڈیسک (کراچی)معروف اداکارہ عائشہ عمر نے شادی سے متعلق موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک شادی کامیاب نہیں ہوئی تو دوسری بھی کی جاسکتی ہے۔

عائشہ عمرحال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں جہاں ان سے سوال و جواب کے ایک سیشن میں دو آپشنزمیں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا گیا۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

اداکارہ سے پوچھا گیا کہ شادی ایک بارکرنی چاہیے یا دوبارہ بھی کی جاسکتی ہےاس سوال کاجواب دیتےہوئےعائشہ عمر کا کہنا تھا کہ اگرشادی کامیاب نہیں ہوئی تو دوسری بھی کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

انہوں نے طنزیہ لہجہ اپناتے ہوئے مزید کہا یہ کیا پتھر پر لکیر کہ ایک ہی شادی کرنی ہے، اگر وہ کامیاب نہیں ہوئی تو اذیت میں کیوں رہنا ہے، ایسا جیون ساتھی چنیں کہ آپ کو لگے بس یہ ایک ہی ہو۔