6

پشاور: درہ آدم خیل سےاسلحہ سمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی

ویب ڈیسک(پشاور) تھانہ متنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درہ آدم خیل سے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ متنی کے علاقے میں ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا گیا ،جس کی تلاشی لینے پر گاڑی سے 9 شارٹ گن، ایک کلاشنکوف اور 5 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس برآمد ہوئے ،کارروائی کے دوران دو ملزموں کو گرفتار کیا گیا ، دو ملزمان محمد اشفاق اور شہزاد منورکا تعلق پنجاب سے ہےجبکہ ملزم محمد اشفاق پنجاب پولیس کا اہلکار ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور : ارباب نیاز سٹیڈیم تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث چارہ گاہ میں تبدیل
مزید پڑھیں:  پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 13 ہزار 567 لوٹ گئے

پولیس ذرائع کےمطابق ملزمان کےقبضے سےاسلحہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہےاسلحہ درہ آدم خیل کے علاقے سے اسمگل کیا جارہا تھا۔