police appointment

شمالی وزیرستان:60 کانسٹیبلز کی تقرری کے احکامات جاری

ویب ڈیسک(میرانشاہ)شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ایٹا ٹیسٹ پاس کرنے والے 60 کانسٹیبلز کی تقرری کے احکامات جاری کردئیے۔

ڈی پی او نے کہا کہ جن نوجوانوں کو پولیس میں بھرتی کے تقرر نامے مل چکے ہیں ان کے کاندھوں پر ذمہ داری عائد ہوچکی ہیں۔علاقے میں امن و امان کی قیام اور عوام کی خدمت اولین ترجیح ہےکانسٹیبلز پیشہ ورانہ تربیت دل لگا کر حاصل کریں نوجوانوں کی پولیس میں بھرتی کیلئےخواہش عوام کا پولیس پر اعتماد کا مظہر ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، عملہ محفوظ