army chief

آرمی چیف قمرجاویدباجواہ کی ہری پور شہیدکیپٹن باسط علی خان کےگھرآمد

ویب ڈیسک (ہری پور)پاک آرمی کے سپہ سالار آرمی چیف قمرجاوید باجوہ آج شہیدکیپٹن باسط علی خان کے گھر یونین کونسل سراٙئے نعمت خان کے گاوں شنگھڑی میں آئے شہیدکے والد سے ملاقات اور تعزیت کی۔

اس موقع پر سکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کئےگئےتھے تین ہیلی کاپٹرزمیں سے ایک ہیلی کاپٹر فضا میں رہا اورفضائی نگرانی پرمعمور رہا جبکہ دو ہیلی کاپٹرز نے گاوں شنگھڑی میں لینڈ کیا تین دن قبل پاک آرمی کی ٹیم نے آرمی چیف کے وزٹ پر روٹ اور ہیلی پیڈزکا معائنہ کیا اسکے بعدآج صبح ساڑھے دس بجے آرمی چیف قمرجاوید باجوہ آئے انہوں نے دعا کی شہیدکی قربانی جرات بہادری پر خراج تحسین پیش کیا اور واپس روانہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا شدید ردعمل

واضح رہے شہر سے 20 کلو میٹر شنگڑھی کا نوجوان شہید کیپٹن باسط سینٹرل کرم میں د ہشت گردوں سےمقابلے میں جام شہادت نوش کر گئے،شرپسندوں کے ساتھ ہنگو کے رہائشی جھڑپ میں ایک سپاہی حضرت بلال بھی شہیدہوئے۔شہیدکیپٹن باسط ایف سی کے ساتھ ڈیوٹی کررہے تھے شہید کے والد ریٹائرڈ سکو ل ٹیچر ہیں انکے دیگر پسماندگان میں والدہ تین بھائی اور تین بہنیں شامل ہیں شہید کیپٹن باسط نے پاک آرمی میں چھ سال سروس کی۔

مزید پڑھیں:  ایندھن کا خرچ اور بجلی بل کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، مشیر خزانہ مزمل اسلم