12121 1

وزیر خارجہ کا فرانس کے وزیر خارجہ ” جان ایو لودریان "سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا فرانس کے وزیر خارجہ ” جان ایو لودریان”(Jean-Yves Le Drian) سے ٹیلیفونک رابطہ ،بات چیت کے دوران کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلا کو روکنے، عالمی آفت سے نمٹنے کیلئے تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیر خارجہ نے کرونا وائرس کے سبب، فرانس میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فرانس میں کرونا وائرس سے متاثرہ 13 پاکستانیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے، ان مناسب دیکھ بھال پر شکر گزار ہیں، پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ، وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہمیں اس عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی، فرانس نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے وہ قابل تحسین ہیں ،شاہ محود قریشی نے فرانس میں مبینہ طور پر کرونا وبا سے متاثر پاکستانی شہریوں کا خصوصی خیال رکھنے پر فرانسیسی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا،وزیر خارجہ نے اس عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی اپنے فرانسیسی ہم منصب کو آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا