polio vaccination

اورکزئی : 40ہزار477بچوں کوپولیو قطرےپلانےکاہدف مقرر

ویب ڈیسک ( اورکزئی) ضلع اورکزئی میں آج سے3اگست تک پانچ روزہ پولیو مہم شروع ہوگئی ہے ۔

ڈی سی کے مطابق اس مہم میں 229پولیو ٹیموں کے ذریعے 40ہزار477بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے، پولیو مہم 46یونین کونسلوں میں چلائی جائے گی۔پولیو مہم کے دوران 477پولیس اہلکاروں سمیت اورکزئی سکاؤٹس کے سینکڑوں اہلکار سیکیورٹی خدمات سرانجام دیں گے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں غفلت کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔ جس سرکاری محکمے کے ملازمین ڈیوٹی نہیں کریں گے اس محکمے کا ہیڈ ذمہ دار ہوگا مہم میں دلچسپی نہ لینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، معمولی تکرار پر چاقو چل گیا، جماعت نہم کا طالبعلم قتل