open court

مردان:کھلی کچہری کاانعقاد،ڈپٹی کمشنرسمیت دیگرمحکموں کےافسران بالا غیرحاضر

ویب ڈیسک (مردان)تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ٹی ایم اے سبزہ زار میں ڈپٹی کمشنر مردان کی طرف سے پہلے سے سوشل میڈیا پر اعلان کردہ منعقدہ کھلی کچہری میں سرکاری محکموں سمیت غیر حاضر رہے جس پر عوام نے نہایت افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل میونسپل آفیسر،تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کے ایم ایس ، تحصیلدار ، ایس ڈی او ایجوکیشن اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  لاہور، پنجاب حکومت کے نامناسب رویہ کیخلاف کسانوں کا احتجاج کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق اس موقع پر عوام نے سرکاری محکموں کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے اور اس امرپر نہایت افسوس کا اظہار کیا کہ ڈپٹی کمشنر مردان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے کے باوجود خود غیر حاضر رہے جبکہ محکمہ سوئی گیس، واپڈا، پولیس،پی ٹی سی ایل سمیت کئی محکموں کے افسران بھی غیر حاضر رہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

کھلی کچہری میں پی پی پی تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری، ڈی آر سی کے رجسٹرار ، ممبران ڈی آر سی ، اے این پی تحصیل تخت بھائی کے سیکرٹری اطلاعات ، تخت بھائی پریس کلب کے چیئر مین، وائس چیئر مین ، جنرل سیکرٹری کے علا وہ عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔