PM imran khan 10

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی، کورونا کی صورتحال پر گفتگو ہوگی، وفاقی کابینہ 15 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔

کابینہ اجلاس میں درجہ ذیل معاملے زیر بحث ہونگے۔

١. وزیراعظم ہاوس کو کمرشل استعمال کے لیے کھولنے کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل۔

٢. اجلاس میں کابینہ کورونا وائرس سے بچاو اور علاج کے لیے درکار 61 آئٹمز کی ڈیوٹی چھوٹ میں توسیع کی منظوری دے گی۔

٣. اسلام آباد مارگلہ روڈ پر قائم تجاوزات ہٹائے جانے کی رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائے گی۔

٤. وفاقی کابینہ ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار وزارت داخلہ کو دینے کی منظوری دے گی۔

٥. وفاقی کابینہ ملزم مجاہد پرویز کو امریکہ کے حوالے کرنے کے معاملے پر غور کرے گی۔

٦. آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت صوبوں کے لیے مختص نشستوں کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل۔

٧. وفاقی کابینہ پیسکو کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا فیصلہ کرے گی۔

٨. وفاقی کابینہ کو معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

٩. کابینہ پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

١٠. وفاقی کابینہ ای سی سی کے گزشتہ دو اجلاسوں اور قانون سازی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔