kp food 1

فوڈ اتھارٹی کے مختلف اضلاع کی غلہ منڈیوں پر چھاپے

ویب ڈیسک(پشاور): ۔ صوبہ بھر میں غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیا کی خرید و فروخت جاری ہے۔کے پی فوڈ اتھارٹی نے آج بھی مختلف اضلاع خیبر، ڈی آئی خان، ٹانک، کوہاٹ غلط منڈی میںچھاپے مارے ۔غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیا بیچنے پر جرمانے عائد اور نوٹسزجاری کئے گئے جبکہ ہری پور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی اورصفائی کی ناقص صورت حال پرفیکٹری کو سیل کر دیا گیا ۔اسی طرح ٹانک میں 2 بیکری یونٹس سیل کئے گئے جبکہ باڑہ میں گاڑی سے 2 سو کلو مضر صحت آئس کریم برآمد کر لی گئی ، کوہاٹ غلہ منڈی سے 350 کلو سے زائد مضر صحت گڑ برآمدکر کے دکان سیل کر دی گئی ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں آتش بازی پر مکمل پابندی