Hazara moterway police 14 augsut celebration

ہزارہ موٹروے پولیس کی14اگست کے حوالے سے فلیگ مارچ کا اہتمام

ویب ڈیسک (ہری پور)ہزارہ موٹروے پر موٹروے پولیس کے ساتھ دیگر تمام شعبہ جات کی جانب سے 14اگست فلیگ مارچ ملک کے دیگر شہروں میں بھی چودا اگست کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں اسی طرح موٹر وے پولیس ہزارہ موٹروے کے دیگر شعبہ جات جن میں مکینکس ۔ایمرجنسی سٹاف کی جانب سے بھی چودا اگست کے حوالے سے فلیگ مارچ کا اہتمام کیا گیا جو کہ ہزارہ موٹر وے پر باب ہزارہ سے شروع ہوا اورمختلف انٹر چینجز سے ہوتا ہوا اور ایبٹ آباد کی شملہ ٹنل سے گزر کر مانسہرہ انٹرچینج پر اس فلیگ مارچ کا اختتام ہوا ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار

موٹروے فلیگ مارچ میں موٹر وے پولیس اور ان میں شامل دیگر شعبہ جات کی جانب سے 14اگست کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا اور تقریبا درجنوں گاڑیوں نے حصہ لیا ۔ہزارہ پر موٹروے کے دیگر شعبوں سمیت پولیس کی تمام گاڑہوں پر قومی پرچم نصب کیا گیا ،اس دوران موٹروے پر سفرکرنے والے لوگوں نے اس فلیگ مارچ کودیکھ کرپاکستان زندہ بادکے نعرے بھی لگائے ۔ہزارہ موٹروے جو کہ تمام موٹرویز سے زیادہ خوبصورت ہے یہاں موٹر وے کے آس پاس کی آبادیاں بھی ہزارہ موٹروے پولیس اور دیگرشعبوں کی جانب سے 14اگست فلیگ مارچ دیکھ کر انجوائے کرتے رہے نعرے لگاتے رہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، معمولی تکرار پر چاقو چل گیا، جماعت نہم کا طالبعلم قتل