Hazara accident

ہزارہ موٹروے پر حادثے میں خاتون سمیت 3جاں بحق

ویب ڈیسک(ایبٹ آباد): ہزارہ موٹر وے پرحادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔موٹر وے پولیس کے مطابق فیصل آباد کی فیملی کی کار کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔ کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیم نے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا ہے ۔جاں بحق ہونے والوں میں محمد فیضان،انیسہ بی بی اور منیب الرحمن سکنہ فیصل آباد شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج بلا لیا