چکن بریانی

مزیدار چکن بریانی کھانا چاہیں گے؟

ویب ڈیسک: بریانی پاکستان کی مشہور ترین ڈش ہے جو تقریباً ہر شخص کو پسند ہوتی ہے۔ آج ہم آپ کو چکن بریانی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

اجزا:

  • چکن ایک کلو
  • چاول
  • ٹماٹر دو عدد
  • پیاز 2عدد
  • لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
  • گرم مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ
  • ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • دہی چار کھانے کے چمچ
  • تیل حسب ضرورت
  • زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • زردہ رنگ حسب ذائقہ

چکن بریانی تیار کرنے کی ترکیب:

1 پیالی چاول آدھے گھنٹے کے لیے بھگو کر رکھ دیں۔ پھر ایک کڑاہی میں تیل ڈال کر پیاز کو لائٹ براوٴن ہونے تک فرائی کریں اب اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ نمک، لال مرچ، گرم مصالحہ، دہی اور ٹماٹر شامل کر لیں اور چکن ڈال کر بھون لیں۔

جب چکن گل جائے تو اسے چولہے سے ہٹالیں اس کے بعد پانی میں نمک اور زیرہ ڈال کر چاول ابال لیں اور پھر گوشت کی تہ لگا دیں اب زردہ رنگ پانی میں گھول کر چاولوں پر چھڑک دیں۔

خوشبو کے لیے پودینے کے پتے ڈال کردم لگادیں۔ مزیدار گرما گرم چکن بریانی رائتے اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔