lay off 7,000 employees

پیپلزپارٹی دورمیں بھرتی 7ہزارملازمین فارغ کرنے کافیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پیپلزپارٹی کے سابق ادوارمیں مختلف محکموں میں بھرتی ہونے والے7ہزار سے زائد ملازمین کو ملازمت سے برخاست کرنے کیلئے کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پیپلز پارٹی حکومت میں بھرتی مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کو برطرف کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

اس وقت ملک بھرمیں 14 ہزارسےزائد افرادکی محکمہ تعلیم ،صحت اورمختلف اورسرکاری محکموں میں بھرتی کی گئی تھی تاہمن لیگ کی حکومت نےمرحلہ وارطورپرتمام محکموں سےمذکورہ ملازمین کوبرخاست کردیاتھاجن میں محکمہ تعلیم خیبرپختونخواکےتقریبا4ہزاراوردیگرمحکموں کےتین ہزار سےزائدملازمین بھی نکالےگئےتھےجس کیخلاف ملازمین نےعدالتوں سےرجوع کرلیاتھابعدازاں مذکورہ افرادکوحکومت نےجبکہ بعض ملازمین کوعدالت کےاحکامات کی روشنی میں ملازمتوں پربحال کردیاگیاتھا۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

ذرائع کےمطابق عدالتی فیصلےپرحکومت کیطرف سےسپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائرکردی گئی تھی جس پر عدالت نےحکومت کیطرف سےاپیل پرفیصلہ دیتےہوئےاس قسم کےتمام ملازمین کی بھرتی کوخلاف ضابطہ قراردیتےہوئےانہیں برطرف کرنےکاحکم گذشتہ سےپیوستہ ہفتےکوجاری کیاہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان

اس پس منظر میں خیبر پختو نخوا سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو بھی ملازمتوں سےنکالاجارہاہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ سمیت کئی محکموں کواس فیصلےسے آگاہ کردیا گیا ہے دوسرے مرحلے میں ان ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کرنےکی کارروائی شروع کی جائے گی۔