عاصمہ رانی کا خون معاف کر دیا

عاصمہ رانی کا خون معاف کر دیا گیا

ویب ڈیسک: کوہاٹ میں ساڑھے تین سال قبل قتل کی گئی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کیس میں راضی نامہ ہوگیا۔قاتل مجاہد آفریدی کے خاندان نے مقتولہ کے خاندان کو پشتون روایات کے مطابق نانواتے کیا۔راضی نامے کے وفد میں کوہاٹ تبلیغی مرکز کے رہنمائوں سمیت مشران موجود تھے۔تقریب سرائے نورنگ میں منعقد ہوئی ۔اس موقع پرعاصمہ رانی کے والد نے اعلان کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے قاتل کو اللہ کی رضا کے لئے معاف کیاجس کے بعد دونوں فریقین آپس میں بغل گیر ہوگئے.

مزید پڑھیں:  قیدیوں کی رہائی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، یوو گیلنٹ