Panjshir conquered, Taliban announced

پنجشیر فتح کرلیا ،طالبان کا اعلان

ویب ڈیسک (کابل)افغانستان میں طالبان نے ملک کے آخری صوبے پنجشیر کو بھی فتح کرنے کا اعلان کیاہے۔

یہ اعلان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کیطرف سےایک بیان میں کیاگیاہےدوسری طرف پنجشیرکےمزاحمتی فرنٹ نےطالبان کی جانب سےپنجشیرکی مکمل فتح کومستردکرتےہوئےکہاہےکہ وادی کے اہم دفاعی مقامات پراب ان کاقبضہ ہے اورانکی طرف سےمزاحمت جاری ہے۔

ذبیح اللہ مجاہدکااپنےبیان میں مزید کہناتھاکہ پنجشیر میں مزاحمت کاروں کےکئی اہم کمانڈرمارے گئےہیں اور اب امارت اسلامی کا علاقے پرمکمل کنٹرول ہے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل

یہ بھی پڑھیں :پنجشیرمیں لڑائی جاری،مزاحمت کررہے ہیں،احمد مسعود

انہوں نے کہاکہ پنجشیرمیں رہنے والے بھی ان کے بھائی ہیں کسی سے کوئی انتقام نہیں لیا جائے گا۔ادھر مزاحمت فرنٹ کے سربراہ احمد مسعود نےطالبان کے ساتھ مذاکرات پر رضامند ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان پنجشیر پر حملے روک دیں تو وہ بات چیت کے لئےتیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

انہوں نے کابل میں علماء کی جانب سے جنگ روکنے کی اپیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ وہ شروع سے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دے رہے تھے۔