Proposal to create a separate prison for women prisoners

قیدی خواتین کیلئے علیحدہ جیل بنانے کی تجویز

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قید خواتین کے تحفظ کیلئے خیبر پختونخوا حکومت نے علیحدہ جیل بنانے کی تجویز دے دی۔

الگ جیل کے قیام کیلئے محکمہ داخلہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے منظوری حاصل کرے گا جس کے بعد جیل کیلئے موزوں مقام اور اس میں خواتین قیدیوں کی گنجائش کے حوالے سے فیزبلٹی ا سٹڈی رپورٹ مرتب کی جائیگی ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کو مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار مل گیا

خیبر پختونخوا کی جیلوں میں خواتین قیدیوں کوناکافی سہولیات اورکئی مسائل کے پیش نظر علیحدہ جیل کے قیام کی تجویز سامنے آئی ہے۔

وزیر اعلٰی کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات شفیع اللہ نے مشرق کو بتایا کہ جیل اصلاحات میں خواتین کیلئے علیحدہ جیل کی تجویز بھی شامل ہےمحکمہ میں اصلاحات لانے کے حوالے سے وزیر اعلی کے ساتھ اجلاس میں علیحدہ جیل پر بحث کی جائیگی ۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن، آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

خیبر پختونخوا کی 12جیلوں میں اس وقت 354خواتین قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہیں جبکہ اس وقت خواتین قیدیوں کی تعداد 160ہے جن میں سے 125کے مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ 35پر جرم ثابت ہو چکا ہے ۔