Lady Reading Hospital

ایل آر ایچ کی او پی ڈی 600مریضوں تک محدود

ویب ڈیسک (پشاور)کورونا کے بڑھتے کیسزکےباعث خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ کی آئوٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ کی گنجائش کو کم کرتے ہوئے صرف 600 مریضوں تک محدود کردیا گیا ہےجبکہ اس سے قبل یہ تعداد کم کرتے ہوئے ایک ہزار کردی گئی تھی۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس وقت ایل آر ایچ میں کوروناکے سب سے زیادہ 165 مریض داخل ہیںجبکہ کورونا کے مریضوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے او پی ڈی میں ہزاروں مریضوں اور تیمارداروں کے رش کے سبب صورتحال گھمبیر ہو سکتی ہے اس وجہ سے بورڈ آف گورنرز کے فیصلے کے مطابق او پی ڈی کے ذریعے صرف انتہائی سنجیدہ نوعیت کے مریضوں کو داخل کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، سنیچنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق او پی ڈی سروسز اب صرف 600مریضوں کو فراہم کی جائیںگی جبکہ باقی مریض واپس کر دیئے جائیںگے ۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن، آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

یہ بھی پڑھیں :کورونا مریضوں کے لئے ایکٹیمرا انجیکشن کی دسمبر تک فراہمی ناممکن

انتظامیہ کے مطابق او پی ڈی کے علاوہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں روزانہ تقریبا تین ہزار مریضوں کو بلا تعطل علاج فراہم کیا جا رہا ہے جس میں ایکسیڈنٹ، ہارٹ اٹیک، گائنی اور پیڈز کے مریض شامل ہیں۔