Mother and daughter arrested in mardan

مردان ہسپتال سے اغوابچہ بازیاب، ماں بیٹی گرفتار

ویب ڈیسک (مردان )مردان میڈیکل کمپلیکس سے چار روز قبل اغوا ہونے والے نومولود بچے کو بازیاب کرا لیاگیا۔بچے کے اغوا کے الزام میں صوابی سے تعلق رکھنے والی ماں بیٹی کو گرفتار کرلیا گیا ۔

اس حوالےسےایس پی انوسٹی گیشن ثنا اللہ ، ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل عدنان اعظم نےبچےکےوالدین کےہمراہ پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےبتایا کہ چارروزقبل میڈیکل کمپلیکس کےنرسری وارڈ سےمقامی تاجرسیدافضل کانومولود بچہ نامعلوم خاتون نے اغوا کیاتھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز

پولیس نےہسپتال کےسی سی ٹی وی فوٹیج اوردیگرشواہد حاصل کئے،فوٹیج میں دومشکوک خواتین نظرآرہی ہیں جن میں سےایک نے صوابی کی روایتی چادر اوڑھ رکھی تھی اور اس نے ہاتھوں میں مغوی بچہ اٹھارکھاتھاجس پر تفتیش کادائرہ ضلع صوابی تک بڑھادیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں :گلبہار سے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے والے تین مسلح افراد گرفتار

اس دوران پولیس نےکالوخان کی رہائشی ماں بیٹی مسماة( ن)اوراسکی والدہ مسماة (ن)کو گرفتار کرکےان کےقبضےسےمغوی بچےکوبازیاب کرلیا ۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، زبانی تکرار پر فائرنگ، ماں بیٹا جاں بحق، ملزم گرفتار

ڈی ایس پی عدنان اعظم نے کہاکہ اغوا کار خواتین میں سے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں کام کر چکی ہے اورابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے بتایا کہ انکی ہمشیرہ کا بیٹا فوت ہوگیا تھا جس کی وجہ سےوہ بہت غمزدہ تھی اس کی دل جوئی کی خاطر بچے کو ہسپتال سےاغواکیا ۔