amar-ullah-salih

امراللہ صالح کیوں روپڑے؟

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا کی سائٹ ٹویٹر پر سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کی ایک روتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس کے بعد چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں ہیں کہ امراللہ صالح آخر کیو ں رو رہے ہیں؟ ان کی اس ویڈیو پر تبصرہ کرنے والوں نے اس حوالے مختلف قیاس آرائیاں کی ہیں ۔

بعض صارفین کا خیال ہے کہ سابق افغان نائب صدر اپنے بھائی کے طالبان کے ہاتھوں جنگ میں مارے جانے پر رو رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ امراللہ صالح افغانستان میں اپنی شکست کے بعد بھاگنے کی خفت مٹانے کے لئے افغان عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کے لئے رونے کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی

ان کی ویڈیو پر تبصرہ کرنے والوں میں ایسے لوگ بھی تھے جن کا کہنا ہے کہ امراللہ صالح طالبان کے ہاتھوں اپنے گھر سے برآمد ہونے والے لاکھوں ڈالرکا سوگ منانے کے لئے رو رہے ہیں۔ ایک صارف نے دعوی کیاکہ یہ ایک پرانی ویڈیو ہے جب امراللہ صالح ایک حملے میں ہلاک ہونے والے اپنے دوست اور دیگر ساتھیوں کے غم میں رورہے تھے۔ جبکہ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ سابق افغان نائب صدر پنجشیر میں طالبان کے ہاتھوں شکست پر رنجیدہ ہو کر روپڑے تھے۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک