Matriculation and Intermediate results announced under Peshawar Board

پشاوربورڈ کےتحت میٹرک اورانٹرمیڈیٹ نتائج کااعلان

ویب ڈیسک (پشاور)پشاورتعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ نتائج کا اعلان کردیا۔

میٹرک سائنس گروپ میں تین طلبہ نے 1100 میں سے 1098 نمبر حاصل کرکےریکارڈ بنا دیا۔رمشا عمران ۔ صاحبزادہ اعتزازحلیم اورعمر کفایت نےپہلی پوزیشن حاصل کی ۔

مزید پڑھیں:  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا امکان

امتحان میں 84830طلبہ نے حصہ لیا جن میں2291 غیرحاضر رہے، نتیجہ 91 فیصد رہا ۔

انٹرمیڈیٹ میں جناح کالج فار وومن کی عدن طارق نے1084 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سلمان جمشید نےدوسری اورمحمدشعیب نےتیسری پوزیشن حاصل کی،انٹرمیڈیٹ میں 60459 طلبہ نےحصہ لیاجن میں 2573 طلبہ غیرحاضر رہے،نتیجہ فیصدرہا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کی گزشتہ خیبرپختونخوا حکومت میں لوگ کھرب پتی بن گئے،شیر افضل

این سی او سی کےفیصلےکےمطابق امتحان میں حصہ لینےوالےتمام طلبہ پاس قراردیئےگئےصرف غیرحاضرطلبہ فیل
قراردیئےگئے۔