Imran Khan addresses the 20th Summit of the Shanghai Cooperation Organization

افغانستان کوتنہاچھوڑاتومختلف بحران جنم لیں گے،عمران خان

ویب ڈیسک (دوشنبے)وزیراعظم عمران خان کاکہناہےہم افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرتےہیں،اگردنیا نےافغانستان کو تنہاچھوڑا تومختلف بحران جنم لیں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے 20 ویں سربراہی اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم پاکستان کاکہناتھاکہ خطے کو کئی چیلنجزدرپیش ہیں، ہم نے تمام مسائل کو مل کرحل کرناہے،مضبوط مواصلاتی نظام سےخطے میں مثبت اثرات آئیں گے۔

ان کاکہنا تھاکہ کوروناسے پوری دنیا کی معیشتیں متاثرہوئیں، تجارت، سرمایہ کاری اورروابط کےلیےایس سی اواہم فورم ہے،کورونا کی صورت حال میں دنیا کاہیلتھ سیکٹرمقابلہ نہیں کرسکا،ہم نےکورونا کی صورتحال میں صحت کےساتھ معاشی صورت حال پربھی نظررکھی، پاکستان دنیاکےساتھ مل کر ورونا وبا کےخاتمےکےلیے کردار ادا کرتارہےگا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرے،امریکا

انہوں کاکہناتھاکہ ماحولیاتی تبدیلی دوسرا بڑا چیلنج ہے جو دنیا کو لاحق ہے، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ہم نے بلین ٹری منصوبہ شروع کیا۔

مزید پڑھیں:  اسفندیار ولی ہرجانہ کیس، شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا بدقسمتی سے دنیا میں دہشتگردی کو مذہب سے جوڑا جاتا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں معاشی نقصان کے ساتھ ہمارے 10 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اس وقت پوری دنیا کی توجہ کا مرکز ہے، پچھلی افغان حکومت 75 فیصد غیرملکی امداد پر چل رہی تھی، طالبان نے افغانستان کا خونریزی کے بغیر کنٹرول حاصل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج افغان عوام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی ضرورت ہے، یہ دنیا کا افغانستان کے ساتھ کھڑے ہونے کاوقت ہے، افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کام ہونا چاہیے، افغانستان کا مسئلہ بھی سب کو مل کر حل کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میٹرک سالانہ امتحان کیلئے داخلے کی تاریخ میں 25 مارچ تک توسیع

عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ایسا سیاسی ڈھانچہ ہونا چاہیے جس میں تمام گروپوں کی نمائندگی ہو، طالبان کو سیاسی استحکام کے ساتھ افغان عوام کا بھروسہ جیتنا ہو گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان ایسا ملک ہے جس میں کوئی باہر سے حکمرانی نہیں کر سکتا لیکن افغانستان کو اس کے حال پر بھی نہیں چھوڑا جا سکتا۔

عمران خان کہ پاکستان خطےمیں امن کےلیےکردارادا کرنےوالا اہم ملک ہے، ہم نے افغانستان سے متعلق ہمیشہ یکساں مؤقف رکھا، افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت آچکی ہے، افغانستان کو تنہاچھوڑا تومختلف بحران جنم لیں گے،پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، پاکستان سمجھتا ہے کہ افغان عوام اپنےفیصلےخودکریں۔