NCOC

پابندیاں نرم، شادی تقریبات و دیگر اجتماعات کی اجازت

ویب ڈیسک (اسلام آباد)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے8شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان شہروں میں کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، میرپور،مظفرآباد، گلگت اورسکردو شامل ہیں ،جن شہروں میں پابندیاں نرم کی جا رہی ہیں وہاں یکم اکتوبر سےانڈوراجتماعات میں 300لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، معمولی تکرار پر چاقو چل گیا، جماعت نہم کا طالبعلم قتل

ان 8شہروں میں یکم اکتوبر سے آئوٹ ڈور اجتماعات میں 1000 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔یکم اکتوبر سے ان شہروں میں مزارات مکمل طور پر کھولے جارہے ہیںجبکہ ہفتے کے سات دن شادی تقریبات کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل

این سی او سی کے مطابق40فیصد سے کم ویکسی نیشن والے علاقوں میں بندشیں لگائی جائیں گی۔ یکم اکتوبر سے پروازوں میں مسافروں کو کھانا فراہم کیا جائے گا جبکہ تمام ریسٹورانٹس کھلے رہیں گے۔مزارات اور سینما گھر ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے کھولے جائیں گے۔