Australia-reopen-international-borders

آسٹریلیا کا اپنی سرحدی پابندیوں میں نرمی کا اعلان

ویب ڈیسک: آسٹریلیا میں کورونا وبا کے باعث 18 ماہ کی سخت بندشوں کے بعد شہریوں کے لئے انٹرنیشنل بارڈر نومبر میں دوبارہ کھل جائے گی۔ آسٹریلوی حکام نے شہریوں کی سفری پابندیاں ہٹانے کی ویکیسی نیشن کی80 فیصد شرح سے مشروط کردیں۔

آسٹریلین وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے کہا ”اب وقت آگیا ہے کہ آسٹریلوی باشندوں کو ان کی زندگی واپس دی جائے”۔ مسٹر موریسن نے جمعہ کو ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ لوگ اس وقت سفر کے اہل ہوں گے جب ان کی ریاست کی ویکسینیشن کی شرح 80 فیصد تک پہنچ جائے۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا

انٹرنیشنل بارڈر فوری طور پر غیر ملکیوں کے لیے کھلا نہیں ہوگا ، لیکن اسٹریلوی حکومت نے کہا کہ وہ "سیاحوں کو ہمارے ساحلوں پر واپس خوش آمدید کہنے کے لیے” کام کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

واضح رہے کہ  آسٹریلیا میں گذشتہ سال 20 مارچ کو تمام ملکی و غیر ملکی  شہریوں کے لیے ملک کی سرحدیں ڈرامائی طور پر بند کردی گئی تھیں۔