Ajmal Wazir 1024 2

لاک ڈان کے فوائدسامنے آرہے ہیں-اجمل وزیر

پشاور:مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈان کے فوائدسامنے آرہے ہیں.مشیر اطلاعات نے کہا کہ کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد 311 ہے،عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مزید2 ہزار ڈاکٹر آچکے ہیں.چترال اور کوہستان میں ابھی تک کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا. ٹیسٹ کرانے کی صلاحیت بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں. اجمل وزیرکے بتایا کہ مزید ماسک، وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی سامان منگوا رہے ہیں.عوام کی تحفظ کے لئے ہرقسم کے اقدامات کریں گے.مختلف اضلاع میں کورونا تشخیص کے ٹیسٹ کا دائرہ بڑھا رہے ہیں.ڈیرہ اسماعیل خان سے 151 افراد آج صحت یاب ہونے بعد گھروں کو روانہ ہو جائیں گے. اُ ن کا کہنا تھا کہ قرنطینہ وارڈز اور ٹیسٹنگ کٹس کی سہولیات کو بڑھایا جائے گا.

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں‌مداخلت پر توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے تھی، سپریم کورٹ