حرمین شریفین

حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کی علامتیں ہٹا دی گئیں

ویب ڈیسک:حرمین شریفین میں صدرات عامہ برائےامورحرمین شریفین کی ہدایت پرحرم مکی کومکمل طورپرنمازیوں کیلئےکھولےجانےکےبعد سماجی فاصلےکی ہدایات کیلئےجگہ جگہ لگائےگئےبورڈاورپوسٹرہٹادیئےگئے۔


میڈیارپورٹس کےمطابق سماجی فاصلےکےپوسٹرایسےوقت میں ہٹائےگئےہیں جب دوسری طرف مسجدحرام کو مکمل طورپرنمازیوں کیلئےکھولنےاورایس اوپیزمیں نرمی کافیصلہ کیاگیاہے۔

مزید پڑھیں:  روسی نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے الزام میں گرفتار


سعودی عرب کی وزارت داخلہ کےمطابق اتوارسےمملکت میں کھلےمقامات پرماسک پہننےکی پابندی ختم کردی گئی ہےتاہم بندمقامات پرماسک پہننالازمی ہوگا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج دیگر جامعات تک پھیل گیا


مسجدحرام میں پوری گنجائش کےتحت نمازیوں کی آمد ورفت کی اجازت دی گئی ہےاورسماجی فاصلےکی شرط ختم کردی گئی ہے۔

انتظامیہ کاکہناہےکہ خانہ کعبہ اورمقام ابراہیم علیہ السلام کےگردلگائےگئےبیریئربھی ہٹادیےگئےہیں۔