ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ آج ہوگا

ویب ڈیسک: کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی کے میدان میں ہوگا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021 میں دونوں ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی بابراعظم پاکستان کےکپتان، کوہلی بھارت کی کمان سنبھالیں گے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدرعلی، شعیب ملک، محمد آصف، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

پاک بھارت میچ کے حوالے سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھاکہ ہم نے ریلیکس رہنا ہے، دباؤ نہیں لینا، خود پر اعتماد ہے سو فیصد کھیل پیش کریں گے، ان کا کہنا تھاکہ پہلے دو میچز بہت اہم ہیں لیکن ہمیں اعتماد ہے کہ ہم اچھا کھیلیں گے، پاک بھارت ہمیشہ ایک بڑا میچ ہوتا ہے اعصاب پر قابو پانا ہوتا ہے ہرٹیم کی اپنی قوت ہوتی ہے اور ہماری بولنگ ہمیشہ اچھی رہی ہے، ہمارے بولرزاچھے اور تجربہ کار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے بھارت کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سمیت ہر ٹیم کے خلاف ہماری تیاری مکمل ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہم نے کبھی ریکارڈ کے بارے میں نہیں سوچا، ہم ماضی کے ریکارڈ کو نہیں دیکھتے کیونکہ اس سے توجہ ٹورنامنٹ سے ہٹ جاتی ہے۔ پاکستانی ٹیم سے متعلق سوال پر ویرات کوہلی کا کہنا تھا میرے حساب سے پاکستانی ٹیم مضبوط ہے اور مضبوط رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق

ملک بھر میں پاک بھارت میچ کیلئے اسکرینیں لگائیں جائیں گی۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی ایف نائن پارک میں بڑی اسکرین پر میچ دکھایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شائقین کرکٹ فری انٹری کے ساتھ پاک بھارت میچ بڑی اسکرین پر دیکھ سکیں گےاس کے علاوہ کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں مختلف مقامات پر بڑی اسکرینوں پر پاک بھارت میچ دکھایا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں گرین شرٹس کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے اور ٹیم بھارت کے خلاف کامیاب ہو گی ،عمران خان کا کہناتھا کہ دعا ہے قومی ٹیم بھارت کو شکست دے، انشاء اللہ بھارت سے ضرور جیتیں گے۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت ٹاکرا میں قومی کرکٹ اسکواڈ کے ارکان کی فیملیز بھی پاکستان ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں گی۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسکواڈ کے بعض ارکان کی دبئی میں موجود فیملیز اسٹیڈیم میں میچ دیکھیں گی، فیملیز کے لئے اسٹیڈیم میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

خصوصی انتظامات بائیو سیکیور ببل کا حصہ ہونے کی وجہ سے کئے گئے ہیں کیونکہ اسکواڈ کے ارکان کی فیملیز بھی بائیو سیکور ببل کا حصہ ہیں یہی وجہ ہے کہ فیملیز کو بھی ماضی کی طرح آزادانہ گھومنے کی اجازت نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی طرح ان کی سرگرمیاں بھی محدود ہیں۔ محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد رضوان، فخر زمان، حسن علی، سرفراز احمد، عماد وسیم، عثمان قادر، کوچ ثقلین مشتاق اور فزیو کلف ڈیکن کے اہل خانہ دبئی میں موجود ہیں۔