شعیب اختر سے بدتمیزی

شعیب اختر کے ساتھ بدتمیزی، نعمان نیاز قصور وار قرار

ویب ڈیسک: سابق قومی کرکٹرز شعیب اختر کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کرنے پر میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کو انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں قصور وار قرار دے دیا گیا۔ سرکاری ٹی وی پرسپورٹس شو میں شعیب اختر میں تلخی کے معاملے پر اینکر نعمان نیاز کو انکوائری مکمل ہونے تک آف ایئر کر دیا گیا، تحقیقات مکمل ہونے تک نعمان نیاز ٹرانسمیشن کی میزبانی نہیں کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سرکاری ٹی وی پر ورلڈ کپ کے شو میں شعیب اختر ودیگر تجزیہ کار بیٹھے تھے، میزبان نعمان نیاز نے شعیب اختر کی  باتوں سے اتفاق نہ کرتے ہوئے انہیں اٹھ کر چلے جانے کا کہہ دیا تھا ،جس کے بعد شعیب اختر اپنا کالر مائیک اتارا اور پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔

مزید پڑھیں:  پارٹی متحرک کرنے کیلئے نواز شریف کا رانا ثنا اللہ سے رابطہ