امیدوار پارٹی وابستگی ظاہر کریں،الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات پارٹی بنیادوں پر کرانے کا اعلان کرتے ہوئے ان میں حصہ لینے کے خواہش مند تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کاغذات نامزدگی بھرتے وقت متعلقہ کالم میں اپنی پارٹی وابستگی ظاہر کریں۔

پشاور ہائی کورٹ کے دونومبر کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی صدارت میں ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنرخیبر پختونخوا نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں عدالتی فیصلے کا جائزہ لیتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے کہا گیا کہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی میں پارٹی وابستگی ظاہر کریںجب کہ انہیں انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت پارٹی ٹکٹ بھی الیکشن کمیشن کو پیش کر نا ہوگا جس کے بعد انہیں پارٹی نشان جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

اجلاس میں سیاسی جماعتوں کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں مختص نشستوں کے حساب سے پارٹی ٹکٹ جاری کریں۔واضح رہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے میں ویلج ونیبر ہوڈ کونسلوں کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کے لئے قانون سازی کی تھی اوراس قانون کے تحت الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبے کے 17اضلاع میں 19دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا تھاتاہم پشاور ہائی کورٹ نے حکومت اور الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم دیا ہے.

مزید پڑھیں:  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے