دینی مدارس طلبہ

دینی مدارس کے طلبہ کیلئے وظائف کی منظوری

ویب ڈیسک: مدارس کے طلبہ کے لئے رحمت اللعالمین ۖ وظائف کی منظوری دے دی گئی ،اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا کے تمام بشمول ضم اضلاع میں دینی مدارس کے طلبہ کو رحمت اللعالمین ۖوظائف دئیے جائیں گے ۔ ان وظائف کے لیے 75 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع کے لئے 25کروڑ اور صوبے کے دیگر اضلاع کے لئے 50 کروڑ روپے سے منصوبے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ یہ وظائف متحدہ علما بورڈ کے تحت صرف رجسٹرڈ مدارس کے طلبہ کو دئیے جائیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ60 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے دینی مدارس کے طلبہ کو میرٹ پر 7 مختلف کیٹگریز میں وظائف دئیے جائیں گے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور