پہلے ٹیسٹ میچ بنگلہ دیش کو شکست

پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

ویب ڈیسک: پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔ چٹاگانگ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیئے گئے 202 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی اوپننگ جوڑی میں شامل عابد علی 91 اور عبدللہ شفیق 73 بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم 13 اور اظہر علی 24 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ پاکستان نے پانچویں روز کے کھیل کا آغاز بغیر کوئی کھلاڑی آوٹ کے 109 رنز پر کیا، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 151 اور دوسری 171 رنز پر گری۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں دوبارہ حملے، 79 فلسطینی شہید
مزید پڑھیں:  بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع

خیال رہے کہ دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 157 پر آئوٹ ہوگئی اور یوں پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پہلی اننگ میں حسن علی نے بھی 5 شکار کیے تھے۔