پشاور سر بند میں بجلی لائن

پشاور سربند میں بجلی لائن گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

پشاور سربندمیں ٹرک کی ٹکر سے بجلی کی لائن گر گی ،جس کے نتیجے میں دو افراد جابحق ہو گے ۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ سر بند کی حدود میں ایک ٹرک بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گیا ۔ جس سے چار افراد جہانگیر ولد شیدا سکنہ مریم زئی، عالمزیب ولد زری شاہ سکنہ سربند، گل مرجان ولد خان گل سکنہ اچینی اور عبدالباسط ولد ماصل خان سکنہ سربند زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں آتش بازی پر مکمل پابندی