خیبر پختونخوا میں آج بارش جاری

صوبہ بھر میں آج وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری رہے گی

خیبر پختونخوا میں آج بھی دن بھر کھبی تیز تو کھبی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی برف باری کا سلسلہ بھی وقفہ وقفہ سے جاری رہنے کا امکان ہے ۔ گزشتہ روز دیر، چترال، مالم جبہ ،کالام میں برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، کالام میں 6 انچ،مالم جبہ میں 5 انچ اور دیر میں 4 انچ برف باری ریکارڈ ہوئی، گزشتہ روز سیدو شریف اور کالام میں 12 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 29 ،تیمرگرہ میں 4 اور دیر میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، دیر،چترال ،مالم جبہ اور کالام میں درجہ حرارت منفی ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

مزید پڑھیں:  شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان ایل این جی ریفرنس میں‌بری