آصف زرداری پی ڈی ایم واپسی

آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کو مسترد کردیا

سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے دوبارہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا حصہ بننے کا امکان مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مشترکہ چیئرمین آصف علی زرداری نے منگل کے روز اسلام آباد احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کے خلاف اِن ہاؤس تبدیلی کی حمایت کی اور کہا کہ وہ پہلے دن سے ہی اس نااہل حکومت کے خلاف ہیں۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی قصور میں حفاظتی ضمانت منظور

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا مسلم لیگ ن کو ان ہاؤس تبدیلی کے لیے گرین سگنل

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی نااہلی کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سابق صدر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ریاستی امور کو چلانے کے اہل نہیں ہے اور اب تاریخ نے بھی یہ بات ثابت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو عوام کے حالات ہیں ان میں حکومت سے کچھ نہیں ہو سکتا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے کے سوال پر زرداری نے جواب دیا کہ مجھے نہیں لگتا ایسا کچھ ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پہلے بھی مارچ کرتے رہے ہیں جس سے حکومت نہیں گری۔

مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں