پاکستان میں کورونا کیسز رپورٹ

پاکستان میں ستمبر کے بعد پہلی بار 2000 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

پاکستان میں ستمبر کے بعد پہلی بار گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2074 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا فی الحال لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: اسد عمر

یہ بھی پڑھیں: صوبہ بھر میں اومی کرون کیسز کی تعداد 34 ہو گئی

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44120 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2074 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 13 لوگ انتقال کر گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 4.70 فیصد رہی جو 24 ستمبر 2021 کے بعد سے ملک میں کورونا کی سب سے زیادہ شرح ہے۔