image

پاکستان کاافغانستان میں گرفتار داعش لیڈر کی حوالگی کا مطالبہ

اسلام آباد : پاکستان میں تعینات افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا،پاکستان کاافغانستان میں گرفتار داعش لیڈر اسلم فاروقی کی حوالگی کا مطالبہ،پاکستان نے افغان سرزمین پرداعش کی سرگرمیوں پراپنے خدشات سے پہلے ہی آگاہ کیا تھا،افغانستان میں داعش کی سرگرمیاں پاکستان کےلیے نقصان دہ ہیں،پاکستان افغان حکومت کو مسلسل اپنے تحفظات سے آگاہ کرتا رہا،اسلم فاروقی پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے،پاکستان اسلم فاروقی سے تحقیقات کرنا چاہتا ہے،
دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کےلیے افغانستان کا تعاون ناگزیر ہے.

مزید پڑھیں:  پشاور :ایل آر ایچ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے کمسن بچہ زندگی کی بازی ہار گیا