قیمہ بنانے کی ترکیب

لذیذ قیمہ بنانے کی ترکیب

اجزا

  • گائے کا قیمہ آدھا کلو
  • دہی ایک پاؤ
  • لیموں ایک عدد
  • فرائی پیاز ایک کپ
  • تیل آدھا کپ
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  • کُٹی لال مرچ دو چائے کا چمچ
  • پپیتا ایک کھانے کا چمچ
  • ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  • ادرک اور لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
  • ہری مرچ حسبِ ضرورت
  • ہرا دھنیا حسبِ ضرورت

تركيب

  • گائے کا قیمہ دھو کر اس میں پپیتا، کُٹی لال مرچ، ہلدی، نمک، زیرہ اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • پھر اس میں فرائی پیاز ، دہی، ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے میرینیٹ ہونے دیں۔
  • اب ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے اس میں مصالحہ ملا قیمہ ڈال کر ہلکی آنچ پر آدھے گھنٹے کے لئے ڈھک کر پکائیں ۔
  • جب پانی خشک ہو جائے تو اس میں حسبِ ضرورت ہری مرچ اور ہرا دھنیا باریک کاٹ کر ڈالیں۔ قیمہ تیار ہے۔