پشاور: پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے بارہ ہسپتالوں کو ضروری حفاظتی سامان بھیج دیا گیا.ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ایل آر ایچ ،کے ٹی ایچ ،پولیس سروسز ہسپتال,مردان میڈیکل کمپلیس،ڈی ایچ کیوبونیر ،چارسدہ،مردان، ٹانک،ملاکنڈاور دیرسمیت دیگر ہسپتالوں کوحفاظتی سامان مہیاکر دیا گیا ہے ۔این ڈی ایم اے کے تعاون سے موصول شدہ سامان سے 1462 این 95ماسک متعلقہ ہسپتالوں کوبھیج دیے گئے ۔ ایل آرایچ کو 590 ،کے ٹی ایچ کے لئے222، مردان میڈیکل کمپلیکس کیلیے 154، ایس جی ٹی ایچ سوات کے لئے 120 اور دیر لوئر کے لئے 162 این 95 ماسک بھیجے گئے ۔انہوںنے کہا کہ 23363 سرجیکل فیس ماسک اور 20713دستانے بھی مہیا۔دیگرحفاظتی سامان میں 2765حفاظتی سوٹ ،633 گان ،425 چشمیں ،1315 شوزکورشامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments