قیصر

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کا بجٹ پر پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد: اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ وہ بجٹ  21-2020 پر پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے،

عالمی وبا ءکے باعث قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے  ملتوی ہیں،قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس بھی نہیں ہو رہے ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں وفاقی بجٹ  سال 21-2020کیسے پیش ہوگا؟،ا  سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا  فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت12ستمبر تک ملتوی

بجٹ کو پاس کرانے کیلئے آئینی تقاضے پورے کرنے پر مشاورت ہوگی،سماجی فاصلے کے اصول پر کاربند رہتے ہوئے بجٹ پر بحث کیسے کروائی جائے،  حکومت اور تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں سے رابطے کیے جائیں گے۔

 اسپیکر اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بجٹ 21-2020جون 2020 میں پیش ہونا ہے،کورنا وائرس کی موجودہ صورتحال میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد لینا ضروری ہے، ہم سب کو ملکر قومی یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں 2 کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے تعلیم سے محروم

اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ  بجٹ کو بروقت پیش کرنا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے،موجودہ صورتحال میں پارلیمنٹ اور عوام کو مل کر ملک کو  معاشی بحران سے نکالنا ہو گا۔