اسلام آباد : بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا،بھارتی اشتعال انگیزی علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے.
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی سے بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے،بھارت جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے اور اقوام متحدہ مبصر مشن کو اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دے.