بھارت نے پاکستان کو خصوصی پرواز

بھارت کی پاکستان کو خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار

بھارت نے پاکستان کو خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو جے پور کے لیے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، پی آئی اے نے آج29 جنوری کو کراچی سے جے پور کے لیے خصوصی پرواز شیڈول کی تھی۔پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ہندو کونسل کی درخواست پر پاکستان اور بھارت ہندو یاتریوں کو ایک دوسرے کے ملکوں میں مقدس مقامات کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔پی آئی اے حکام کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 6270 کو کراچی سے بھارتی شہر جے پور کے لیے آج صبح 7 بجے روانہ ہونا تھا جبکہ 160 یاتریوں کے لیے یہ خصوصی پرواز پلان کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارت نے پی آئی اے کی نئی دلی کے لیے پرواز کی اجازت نہیں دی تھی۔خصوصی پرواز کا کراچی سے لاہور کے زریعے بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوکر جے پور پہنچنے کا روٹ پلان تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل