حافظ سعد حسین رضوی

ٹی ایل پی سربراہ حافظ سعد حسین رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی آج بروز جمعرات 3 فروری ماموں کی صاحبزادی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مفتی منیب الرحمان نے حافظ سعد حسین رضوی کا نکاح سادہ تقریب میں ضلع اٹک کے آبائی گاؤں نکہ کلاں میں پڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ حق مہر کی رقم 11 ہزار روپے ادا کی گئی۔

مزید پڑھیں:  سمیں بلاک نہیں نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکنے کا آرڈر کیا، جسٹس عامر فاروق

یہ بھی پڑھیں: سعد رضوی کی رہائی، سپریم کورٹ نے معاملہ ہائیکورٹ بھیج دیا

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے چیئر مین سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے باہر

ترجمان کا کہنا تھا کہ تقریب ِنکاح کے موقع پر ٹی ایل پی کے سربراہ آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ نکاح کی تقریب میں حافظ عبد الستار سعیدی، پیر سید ظہیر الحسن شاہ، پیر عنایت الحق شاہ سمیت پارٹی کے قائدین، رہنماؤں، کارکنان اور قریبی عزیزوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو ہم نے کب روکا ہے، رانا ثنا اللہ

ترجمان کے مطابق نکاح کا خطبہ حافظ سعد حسین رضوی کے چھوٹے بھائی صاحبزادہ حافظ انس حسین رضوی کی جانب سے دیا گیا۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کے ولیمے کی تقریب 6 فروری بروز اتوار لاہور سبزہ زار اسٹڈیم میں ہوگی۔