کورونا کی پانچویں لہر

کورونا کی پانچویں لہر، پاکستان میں مزید 48 اموات

پاکستان میں عالمگیر وبا کورونا وائرس سے مزید 48 افراد جاں بحق کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 420 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 6 ہزار 377 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 48 ہزار 663 ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل

یہ بھی پڑھیں:کورونا ٹیسٹ کٹ کی میڈیکل اسٹورز پر فروخت کی اجازت

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 64 ہزار 121 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 9.94 فیصد پر پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان

سرکاری پورٹل کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 219 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 869، خیبر پختونخوا 6 ہزار 31، اسلام آباد 983، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 368 اور آزاد کشمیر میں 761 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔