آسٹریلوی کرکٹر شان ٹیٹ باؤلنگ کوچ

سابق آسٹریلوی کرکٹر شان ٹیٹ پاکستان کے باؤلنگ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ کو ایک سال کے لیے باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ شان ٹیٹ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے باؤلنگ کوچ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق سابق کھلاڑی ثقلین مشتاق کو مزید 12 ماہ تک بطور ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا جبکہ محمد یوسف پاک-آسٹریلیا سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 5 گھنٹوں میں فروخت

یہ بھی پڑھیں: گرین شرٹس ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ روانہ

دیگر کھلاڑیوں کے سپورٹ پرسنز میں منصور رانا (منیجر)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھیراپسٹ)، ڈریکس سائمن (ٹرینر/سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، عماد احمد حمید (میڈیا اور ڈیجیٹل مینیجر) شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی

اس سے قبل پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں بلال آصف اور عابد علی کی جگہ حارث روؤف اور شان مسعود کو شامل کیا گیا۔

پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وائس کپتان)، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث روؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاہین آفریدی، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔