ورلڈ کپ 2022 پاک بھارت میچ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 5 گھنٹوں میں فروخت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں ہونے والے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹس 5 گھنٹوں میں فروخت ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کی نمائندگی آصف یعقوب اور راشد ریاض کیساتھ

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

یہ بھی پڑھیں: جسٹن لینگر دورہ پاکستان سے قبل اپنے عہدے سے مستعفی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے سارے ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روایتی حریف پاک بھارت میچ کے ٹکٹس پیر کی صبح صبح ساڑھے 6 سے ساڑھے 11 بجے کے درمیان فروخت ہوئے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرکٹ شائقین نے میچ کی ایڈوانس بکنگ کروائی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر

واضح رہے کہ آسٹریلیا کا میلبرن کرکٹ گراؤنڈ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا کرکٹ گراؤنڈ ہے جہاں ایک لاکھ تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔