آصف یعقوب راشد ریاض

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کی نمائندگی آصف یعقوب اور راشد ریاض کیساتھ

ویسٹ انڈیز میں جاری انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کی نمائندگی 2 ایمپائرز آصف یعقوب اور راشد ریاض کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتے کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں اپنے دونوں ایمپائرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ایمپائرز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر

یہ بھی پڑھیں: جسٹن لینگر دورہ پاکستان سے قبل اپنے عہدے سے مستعفی

یہ بھی پڑھیں: ملتان کے کوچ اینڈی فلاور پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل کے لیے بھارت روانہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا، "انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کی نمائندگی آصف یعقوب اور راشد ریاض کریں گے جو آن فیلڈ اور تھرڈ امپائر کے طور پر نامزد ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

ویسٹ انڈیز میں جاری انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 24 سال میں پہلی بار انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں شامل ہوئی ہے۔