ملتان کوچ اینڈی فلاور

ملتان کے کوچ اینڈی فلاور پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل کے لیے بھارت روانہ

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے پی ایس ایل چھوڑ کر بھارت پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زمبابوے کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین اینڈی فلاور آئی پی ایل کی نئی ٹیم لکھنو سپر جائنٹس کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے انڈین پریمیئر لیگ کی بولی میں شرکت کے لیے بھارت روانہ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بریٹ لی شاہین آفریدی اور بابر اعظم کے مداح نکلے

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10:پلے آف میچزکیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان پر بھیجنے کی منظوری دیدی گئی

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں شامل ٹیم ملتان سلطانز 10 روز تک بغیر ہیڈ کوچ کے ٹورنامنٹ میں شریک ہوگی اور آئی پی ایل آکشن میں شرکت کے بعد اینڈی فلاور 13 فروری کو دوبارہ پاکستان پہنچیں گے اور قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد اپنی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا عہدے سے مستعفی

اس حوالے سے ملتان سلطانز نے کہا ہے کہ ہیڈ کوچ 10 روز تک ورچوئل طریقے سے اپنی ٹیم سے رابطے میں رہیں گے اور ان کی غیر موجودگی میں ڈپٹی ہیڈ کوچ مشتاق احمد کھلاڑیوں کو ٹریننگ کرائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کے پوانٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 4 میچز میں 4 فتوحات کے ساتھ سب سے آگے ہے۔