گرین شرٹس ویمنز کرکٹ

گرین شرٹس ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ روانہ

گرین شرٹس ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلیے نیوزی لینڈ روانہ ہو گئیں، وہ اپنا پہلا میچ 6 مارچ کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔روانگی سے قبل کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کے لیے ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے، ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی زیرنگرانی کیمپ میں تربیت کے بہترین مواقع ملے، دستیاب بہترین کمبی نیشن بنایا ہے جس میں سینئر اور جونیئر کھلاڑی شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ روایتی حریف بھارت کے خلاف پہلے میچ میں جیت سے ہم اچھا آغاز کرنے کی کوشش کریں گے، ہر میچ میں دبائو کا سامنا ہوگا،کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری آئی ہے،بولنگ اور بیٹنگ کے شعبے میں بھی بھرپور محنت ہوئی ہے۔ کپتان نے کہا کہ کورونا کے سبب بائیو سیکیور ببل میں رہنا بہت مشکل ہے تاہم ہم اس کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں، نیوزی لینڈ میں مختلف کنڈیشنز کا سامنا کرنا پڑے گا،تربیتی کیمپ میں خامیوں کو دور کرنے کیلئے کوشش کی ہے۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل