والدہ دانیہ عامر ویڈیو

میری بیٹی اور عامر لیاقت کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے،والدہ دانیہ عامر

ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی والدہ کا بیٹی کی شادی کے متعلق بیان سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی والدہ کا ایک ویڈیو بیان وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے اپنی بیٹی کی شادی عامر لیاقت حسین سے کردی ہے اور میں بہت خوش ہوں۔ میری دل سے دُعا ہے کہ میری بیٹی اور عامر لیاقت حسین ایک ساتھ بہت خوش رہیں۔اللّہ تعالیٰ میری بیٹی اور عامر لیاقت حسین کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں ،چیف جسٹس

یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کا تیسری شادی پرتمسخر اڑانے والوں کو جواب

دانیہ شاہ کی والدہ نے مزید کہا کہ ’میں دُعا کرتی ہوں کہ میری بیٹی اور عامر لیاقت حسین کا یہ رشتہ ہمیشہ قائم رہے۔ جو لوگ ہم سے پیار کرتے ہیں وہ بھی میری بیٹی اور عامر لیاقت کی خوشیوں بھری زندگی کے لیے دُعا کریں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر قبضے کی سوچ ترک کرنی ہوگی، خواجہ سعد رفیق

خیال رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے۔